تیزابیت معدہ، سوزش معدہ اور زخم معدہ یعنی السر معدہ کا علاج

تیزابیت معدہ، سوزش معدہ اور زخم معدہ یعنی السر معدہ کا علاج :-*
میرا تجربہ ہے کہ
امراض معدہ میں سے سب سے زیادہ تیزابیت کے مریض ہوتے ہیں ۔۔اس کا مناسب علاج اور پرہیز نہ ہونے کی وجہ سے پھر وہ سوزش معدہ اور زخم معدہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔۔۔ میں نے اپنے طویل علاج معالجہ میں یہ دیکھا ہے کہ یہ مریض عمومی طور پر خشک گرم یا گرم خشک مزاج کے مریض ہوتے ہیں ۔۔۔
دوسری بات کہ یہ عمومی طور پر تیز مرچ مصالحوں اور اچار گوشت اور کچھ لوگ منشیات کےبھی عادی ہوتے ہیں جیسے شراب نوشی وغیرہ۔۔۔ایسے مریضوں کو اگر اپنا علاج کروانا ہے تو ان کو لازمی طور پر پرہیز کرنا پڑے گا۔۔۔
ان تمام امراض کے لیے جو نسخہ سالہا سال کے تجربات کے بعد ترتیب دیا ہے وہ خلق خدا کی بھلاٸ کے لیے پیش خدمت ہے ۔۔۔ انشإاللہ اگر باپرہیز استعمال کیا جائے گا تو ایک سے تین ماہ میں ان امراض اور ان سے ہونے والےتمام مسائل سے مکمل شفا ہوجاے گی۔۔۔
نسخہ :-
نمبر 1…..ہلدی ۔۔۔ملٹھی۔۔۔۔۔سونف۔۔۔۔۔چھلکا اسبغول۔۔۔۔گلیکسوز ڈی۔۔۔۔۔برابر وزن لے.
ترکیب :-
سفوف بنا لیں.
خوراک :-
آدھی چمچ صبح دوپہر شام کھانے سے پہلے پانی کے ساتھ کھائیں.
نمبر 2……سونف ۔۔۔زیرہ سفید ۔۔۔الایچی خورد ۔گوند کتیرا۔۔۔گوند ببول ۔۔۔۔تخم بالنگو۔۔۔۔گلیکسوز ڈی۔۔۔۔۔برابر وزن لے.
ترکیب :-
سفوف بنا لیں.
خوراک :-
آدھی چمچ صبح دوپہر شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کے ساتھ کھاٸیں
مزاج :-
تر گرم سے تر سرد تک ہے
رموزو نکات :-
اگر کسی جگہ گلیکسوز ڈی نہ ملے تو کوزہ مصری ڈال کر بنا لیں ۔۔اگر کوزہ مصری بھی نہ ملے تو چینی ڈال کر بنا لیں۔۔ شوگر کے مریض بغیر میٹھا کئے ویسے ہی بنا لیں۔۔۔اور استعمال کریں ۔۔۔۔
یہ دونوں نسخے میرے سالہا سال کے آزمودہ ہیں ان امراض کے علاوہ بھی اک مستند طبیب ان کو بہت زیادہ امراض میں مزاج کے مطابق استعمال کر سکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *