Silky smooth hands and feet

سلکی، ہموار ہاتھوں اور پاؤں کے لئے

اجزاء
زیتون کا تیل
ناریل کا تیل

طریقہ
زیتون کا تیل اور ناریل کا تیل برابر مقدار میں لے کر کسی بوتل میں ڈال لیں۔
تھوڑی سی تیل کی مقدار لے کر ہاتھ اور پاؤں پر مساج کریں۔
روزانہ رات کو سونے سے پہلے مساج کرنے سے ہاتھ اور پاؤں نرم اور خوبصورت ہوجائیں گے۔

خشک جلد کے لئے کنڈشنر

اجزاء
شہد
دودھ کی بالائی

طریقہ
شہد اور دودھ کی بالائی برابر مقدار میں لے کر مکس کریں۔
چہرے اور گردن پر لگا کر دس منٹ کےلئے چھوڑ دیں۔
اس کے بعد دھو لیں۔ آپ کو جلد کی خشکی میں نمایاں فرق محسوس ہو گا۔
ہفتے میں ایک بار یہ کنڈشنر لگائیں۔

نرم اور کھلی ہوئی جلد کےلئے

اجزاء
ٹماٹر

طریقہ
ٹماٹر کو دو حصوں میں کاٹ لیں۔
اب ہلکے ہاتھوں سے چہرے اور گردن پر مساج کریں۔
اس سے رف اور کھردری جلد اُتر جاتی ہے اور جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔
دن میں ایک بار یہ عمل کریں۔

چمکدار جلد کے لئے فیس پیک

اجزاء
کھیرا

طریقہ
کھیرے کا چھلکا اُتار کر اس کی پیسٹ بنا لیں۔
اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر پندرہ منٹ لگا رہنے دیں۔اور پھر دھو لیں۔
کھیرا آپ کی جلد کو قدرتی چمک دئے گا۔

موسمِ گرما میں بالوں کی حفاظت

موسم گرما میں بالوں میں مسائل پیدا ہوتے ہے لہذا آپ کو اپنے بالوں کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔تاکہ عید والے دن آپ کے بال چمکدار اور صحت مند نطر آئیں۔

دہی کا ماسک
گرمیوں میں دہی کا ماسک بالوں کے لئے بہترین ہے۔ اس سے بال نرم ہو جاتے ہیں اور خشکی بھی ختم ہوجاتی ہے۔

اجزاء
دہی دو سے چار کھانے کے چمچ (آپ کے بالوں کے مطابق)
زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ
زردی ایک عدد (اگر آپ کے بال خشک اور رف ہیں)

طریقہ
سب اجزاء ایک پیالے میں مکس کریں۔
بالوں کی جھڑوں سے سروں تک یہ ماسک لگائیں۔
پلاسٹک کیپ سے بال ڈھانپ لیں کہ کپڑے خراب نہ ہوں۔
تیس منٹ لگا رہنے دیں اور پھر شمپو کر لیں۔
جب بھی بال دھونے ہوں یہ ماسک پہلے لگا لیں۔

انڈے کا ہیر پیک
انڈے کا ہیر پیک بہترین ہے یہ بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور ان کو بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔

اجزاء
انڈا ایک عدد

طریقہ
اندا پھینٹ کر اسے بالوں کی جلد پر لگائیں۔
بیس منٹ بعد دھو لیں۔
ہفتے میں دو سے تین بار لگائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *